تعلیم و ٹیکنالوجی

گلیکسی نوٹ وائی فائی ظاہر ہونے پر پرواز تاخیر کا شکار

خیال رہے کہ امریکی محکمہ مواصلات سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 کے کئی موبائل فونز کو آگ لگنے کے بعد اس کے جہاز پر لے جانے پر پابندی عائد کر چکا ہے۔

منگل کو لوکس وشیووسکی ورجن امیریکہ کی سان فرانسسکو سے بوسٹن جانے والی پرواز 358 پر سوار تھے۔ انھوں نے جب اپنا لیپ ٹاپ کھولا اور اس نام سے ہاٹ سپاٹ دیکھا تو اس کی تصاویر بنا لیں۔

جس کے بعد جہاز پر ایک کال جاری کی گئی کہ جس کسی کے پاس بھی نوٹ 7 ہے وہ اس کال کا جواب دیں۔

بعد ازاں لوکس وشیووسکی نے جہاز کے عملے کی جانب سے اعلانات کے حوالے سے ٹوئٹس کیں جس میں پائلٹ کی جانب سے مسافروں کو خبردار کیا گیا تھا کہ انھیں ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑ سکتی ہے۔

عملے کی جانب سے کیے جانے والے اعلانات میں کہا گیا تھا کہ ’یہ مذاق نہیں ہے ہم لائٹیں آن کر کے اس وقت تک سب کے بیگوں کی تلاشی لیں گے جب تک ہمیں یہ فون مل نہیں جاتا۔‘

یہ کپتان آپ سے مخاطب ہے۔ شاید ہمیں جہاز کا رخ تبدیل کرکے سب کی تلاشی لینا پڑے جب تک کوئی جلد ہی خود نہیں بتا دیتا۔‘

اس کے بعد اس ڈیوائس کے مالک سامنے آئے اور انھوں نے تسلیم کیا کہ جہاز پر سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 نہیں ہے لیکن انھوں نے ان کے ایس ایس آئی ڈی وائرلیس ڈیوائس کا نام تبدیل کر کے ’سام سنگ گلیکسی نوٹ 71097_‘ رکھ دیا تھا۔

لوکس وشیووسکی کے مطابق بعد میں جہاز کے عملے نے اعلان کیا : ’خواتین و حضرات، ہم نے ڈیوائس تلاش کر لی ہے۔ خوش قسمتی سے ڈیوائس کا صرف نام تبدیل کیا گیا تھا۔ یہ اصل میں گلیکسی نوٹ 7 نہیں تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close