Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی
فزکس کا نوبل انعام مشترکا طور پر 3 سائنسدانوں نے جیت لیا
فزکس کا نوبل انعام برائے 2020 تین سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر جیت لیا، یہ نوبل انعام تینوں سائنسدانوں کو بلیک ہول سے متعلق دریافت پر دیا گیا ہے۔
طبیعیات کے شعبے میں سال 2020 کا نوبل انعام 3 سائنس دانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے، ان میں برطانیہ کے راجر، جرمنی کے رائن ہارڈ اور امریکا کی انڈریا گیز شامل ہیں۔
رواں سال کا یہ انعام دراصل بلیک ہول کے نام کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ان دریافتوں نے دنیا سے متعلق ہمارے تصورات کو ہمیشہ کے لیے تبدیل کر دیا ہے۔
BREAKING NEWS:
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2020 #NobelPrize in Physics with one half to Roger Penrose and the other half jointly to Reinhard Genzel and Andrea Ghez. pic.twitter.com/MipWwFtMjz— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 6, 2020