فیس بک کے بعد یوٹیوب نے بھی پابندی لگادی
واشنگٹن : سب ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب انتظامیہ نے کوویڈ 19 سے متعلق افواہوں کے سدباب کےلیے بڑی پابندی کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے دنیا بھر میں پھیلنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور افواہیں ویڈیوز کی صورت میں گرد کرنا شروع ہوگئی تھی جو لوگوں کے جانوں کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتی تھیں۔
یوٹیوب انتظامیہ نے کرونا سے متعلق غلط معلومات کی روک تھام کےلیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایسی تمام ویڈیو کو ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جو کرونا سے متعلق غلط معلومات یا افواہوں پر مبنی ہوں۔
یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے متعلق جھوٹ اور سازشی نظریات کے خلاف قوائد میں اضافہ کررہے ہیں۔
یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر نیشنل ہیلتھ سروس یا عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کی رائے سے متصادم تمام ویڈیو کو ہٹا دیا جائے گا تاہم یہ پابندی بلا معاوضہ پوسٹوں اور تبصروں پر لاگو نہیں ہوگی۔