فیس بک پر پیجز لائک کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان
کیلیفورنیا: فیس بک نے معروف عوامی شخصیات اور برانڈز کے پیجز کو لائک کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق فنکاروں عوامی سطح پر مقبول شخصیات اور برانڈز کے فیس بک صفحات پر سے لائک کرنے کا آپشن ختم کیا جارہا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پبلک پیجز کے نئے ڈیزائنز کے مطابق اب یہ پیجز صرف فالوورز کو نظر آئیں گے اور مستقل نیوز فیڈ کے ذریعہ صارفین ان پیجز پر دو طرفہ رابطہ رکھ سکیں گے اور اسی طرح مقبول شخصیات بھی اپنے فینز اور فالوورز سے رابطہ رکھ سکیں گی۔
فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں پیجز کے نئے ڈیزائن سے متعلق کہا ہے کہ ہم پبلک پیجز پر لائک کا آپشن ختم کررہے ہیں اور فالوورز پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔
اس کے علاوہ فی الحال وہ صارف جو پیج کو "لائک” کرتے ہیں وہ خود بخود اس صفحے کے فالوورز میں شامل ہوجاتے ہیں۔ لیکن کسی بھی وقت ترتیبات کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ کچھ صفحات کے مالکان کے لیے پریشان کن ہوسکتا ہے جو صرف ایسے لوگوں کے ساتھ مشغول ہونا چاہتے ہیں جو پیج میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی اس پروسیس پر کام جاری ہے اور جلد ہی عوام کو اس حوالے سے اپ ڈیٹ موصول ہوجائے گی۔