تعلیم و ٹیکنالوجی

گٹھیا کی ایک دوا ’کرسٹیکسا‘ بھی دی جائے تو انہیں فائدہ ہوتا ہے

خون میں یورک ایسڈ بڑھنے کی وجہ گٹھیا کا مرض لاحق ہوتا ہے جس کا سب سے نمایاں اثر جوڑوں میں سختی، درد اور سوجن کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے

ویسے تو گٹھیا کی کئی دوائیں موجود ہیں لیکن اکثر مریضوں کےلیے ’کرسٹیکسا‘ (Krystexxa) نامی دوا تجویز کی جاتی ہے جو خون میں یورک ایسڈ کی مقدار کم کرتے ہوئے مریض کو آرام پہنچاتی ہے۔ تاہم بیماری سے بچانے والے قدرتی مدافعتی نظام (امیون سسٹم) کا ردِعمل اس دوا کی کارکردگی متاثر کرتے ہوئے اس میں کمی کردیتا ہے۔

اسی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے مشی گن یونیورسٹی کی ڈاکٹر پوجا کھنّہ اور ان کے ساتھیوں نے گٹھیا سے شدید متاثرہ مریضوں پر ’کرسٹیکسا‘ کے ساتھ ساتھ امیون سسٹم کا ردِعمل کم کرنے والی ایک دوا بھی آزمانے کا فیصلہ کیا۔

محدود پیمانے کی اس تحقیق میں اوسطاً 55 سال کے ایسے 32 مریض بطور رضاکار شریک کیے گئے جو شدید گٹھیا میں مبتلا تھے۔

آن لائن ریسرچ جرنل ’آرتھرائٹس اینڈ ریومیٹولوجی‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 24 ہفتے تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں ان مریضوں کو ایک خاص ترتیب سے کرسٹیکسا اور امیون سسٹم کا ردِعمل محدود کرنے والی دوا ’ایم ایم ایف‘ دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ ایڈز سے متاثرہ سندھ کا سب سے بڑا ضلع بن گیا، مزید 13 بچوں میں مرض کی تشخیص

مطالعے کے اختتام پر 68 فیصد مریضوں کے خون میں نہ صرف یورک ایسڈ نمایاں طور پر کم ہوگیا بلکہ گٹھیا کے باعث ہونے والی شدید تکلیف بھی بہت کم رہ گئی۔

ڈاکٹر پوجا کہتی ہیں کہ نئی ادویہ کی تلاش ایک طویل اور وقت طلب معاملہ ہے جس میں دس سے بیس سال لگ جاتے ہیں۔

ایسے میں پہلے سے منظور شدہ مختلف دواؤں کو ایک ساتھ ملا کر استعمال کرنے کی حکمتِ عملی بھی کم خرچ پر اور کم وقت میں بہتر نتائج دے سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close