تعلیم و ٹیکنالوجی
بچوں کو ایک گھنٹے سے زیادہ یہ تفریحی ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے دیں
ایک تحقیق میں والدین اور بچوں کو بتایا گیا کہ وہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو اسکول جانے والے دنوں میں ایک گھنٹے تک اور ویک اینڈ پر چار گھنٹے تک استعمال کرسکتے ہیں
تحقیق میں ٹین ایجر بچوں کے انٹرنیٹ کے استعمال کا جائزہ لیا گیا، جس میں سوشل میڈیا یا تفریحی ویڈیو گیمز شامل تھیں۔
محققین نے والدین کو آگاہ کیا کہ اسکول جانے والے دنوں میں بچوں کو ایک گھنٹے سے زیادہ یہ تفریحی ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے دیں۔
تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور اسسٹنٹ پروفیسر، اسکول آف سوشل ورک اینڈ ریسرچ ایسوسی ایٹ، ویوین انتھونی کے مطابق انٹر ایکٹو ٹیکنالوجی کو زیادہ تر بچوں میں تعلیمی رسائی کے بہترین نتائج کے حصول کے لیے استعمال کیا جانا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں: کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں
وائرس کی وبا کے دوران اسے دور سے بیٹھ کر تعلیم دینے کے لیے اہم سہولت کے طور پر استعمال کیا گیا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسے تفریحی مقصد کے طور پر بھی استعمال کیا گیا جس سے بچوں پر تعلیم کے حوالے سے مضر اثرات مرتب ہوئے۔