طلبا کیلیے اہم خبر، سندھ میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان
کراچی : وزیر تعلیم سعید غنی نے دسویں اور12ویں جماعتوں کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ، دسویں کے امتحانات 5 جولائی اور بارہویں کے 26جولائی سے شروع ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے دسویں اور12ویں جماعتوں کے امتحانات کا اعلان کردیا، گورنمنٹ سندھ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق دسویں کے امتحانات 5 جولائی اور بارہویں کے 26جولائی سے شروع ہوں گے تاہم گریڈ 9 اور 11 کے امتحانات بعد لئے جائیں گے۔
صوبہ سندھ میں دسویں جماعت کے امتحانات 5 جولائی اور بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے ہوں گے۔ امتحانی پرچے %60 condensed syllabus سے صرف elective مضامین کے ہوں گے۔ پرچے دو گھنٹے کے ہوں گے جن میں
MCQs 50%
short question 30%
long questions20%
ہوں گے pic.twitter.com/tHFZgz76Ed— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) June 10, 2021
نوٹیفکیشن کے مطابق بارہویں کا امتحان صرف اختیاری مضامین میں لیا جائے گا ، جس میں 50 فیصد MCQs ،30 فیصد مختصر جوابات اور 20 فیصد لمبے جوابات ہوں گے جبکہ پرچے کا دورانیہ دو گھنٹے کا ہوگا۔
حکومت نے تمام تدریسی عملے اور نان ٹیچنگ عملے کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔
یاد رہے حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا فیصلہ کیا تھا، اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ 10ویں اور 12ویں کے بعد دیگر جماعتوں کے امتحانات لیے جائیں گے، 9 اور 10ویں جماعت کا امتحان منتخب مضامین اور ریاضی میں ہوگا، 11ویں اور 12ویں کے امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔
شفقت محمود نے کہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے بڑے فیصلے کرنا پڑے، طلبا کی آسانی کے لیے منتخب امتحانات لے رہے ہیں، 9ویں اور 10ویں جماعت کا امتحان 4 مضامین میں ہوگا۔