تعلیم و ٹیکنالوجی
مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 متعارف کرادی
مائیکرو سافٹ کی ونڈوز 11 مارکیٹ میں آگئی
خبر رساں ادارے ڈاڈ نیٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے ونڈز کے نئے ورژن سے متعلق کئی باتیں سوشل میڈیا پر کی جا رہی تھی، تاہم سامنے آنے والی ونڈوز اس سے یکسر مختلف ہے۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے نئی ونڈوز 11 میں صارفین کیلئے حیران کن آپریٹنگ سسٹم پیش کیا ہے۔
یہ کمپنی کی جانب سے اس کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن ہے۔ اس نئے ورژن میں کمپنی نے زیادہ فوکس ونڈو استعمال کرنے والوں کیلئے انٹر فیس بذریعہ مکمل تبدیل شدہ لے آؤٹ ڈیزائن پر دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے اسے ری ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے۔ اس میں ایک مکمل نیا اسٹارٹ مینیو، ونڈوز اسٹور اور ریفریشنگ ڈیزائن شامل کیا گیا ہے۔