تعلیم و ٹیکنالوجی
واٹس ایپ نے آڈیو میسج فیچر کا دائرہ کار بڑھا دیا
سان فرانسسکو: واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جنہیں سہولیات فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں سبقت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی جانب سے آئے روز نت نئی سہولیات متعارف کرائی جاتی ہیں
واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال مئی میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے آڈیو میسج کے حوالے سے ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا، جس کے تحت وہ کسی بھی آڈیو پیغام یا وائس نوٹ کو ٹوایکس رفتار تک بڑھا کر جلدی سُن سکتے ہیں۔
اس کے تحت صارف کو تین سہولیات دی گئیں ہیں، جن میں ون نارمل، ون پوائنٹ فائیو تھوڑی تیز اور ٹو ایکس تیز رفتار ہے۔
یہ بھی پڑ ھیں : واٹس ایپ کانیا فیچر متعارف ڈیٹا کیسے محفوظ ہو گا
اب یہ اطلاع سامنے آٗی ہے کہ واٹس ایپ نے اس فیچر کی آزمائش کو کامیاب قرار دیتے ہوئے آئی فون بیٹا صارفین کے لیے یہ سہولت پیش کردی ہے۔
ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ واٹس ایپ کے تمام صارفین جلد اس فیچر سے استفادہ کرسکیں گے۔