تعلیم و ٹیکنالوجی

ہوا سے پانی تیار کرنے والی مشین

نیویارک: کاراپیور کمپنی نے ایک ایسی مشین تیار کی ہے جو ہوا سے روزانہ 10 لیٹر پانی تیار کرسکتی ہے۔

یہ مشین ہوا کو پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ اس پانی کو ہائیڈروجن آئنز کی مقدار کے تحت صحت بخش سطح پر برقرار رکھتی ہے۔

مشین میں موجود جدید سسٹم پانی کی صفائی کے عمل کو بھی ساتھ ساتھ جاری رکھتا ہے۔

ہوا جب مشین میں داخل ہوتی ہے تو یہ حرارتی اور کولنگ سسٹم کے عمل سے گزرتی ہے جسکے بعد پانی وجود میں آتا ہے اور یہ پانی ہر لحاظ سے پینے کے قابل، آلائشوں سے پاک اور فرحت بخش ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close