انٹرٹینمنٹ

شروتی ہاسن بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر جلوہ دکھانے کیلئے تیار

بالی ووڈ اداکارہ  شروتی ہاسن اب سنسنی خیز سیریز ’’بیسٹ سیلر‘‘ کے ساتھ اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کی تیاری کر رہی ہیں، جو 18 فروری کو ایمیزون پرائم ویڈیو پر نشر ہونے جا رہی ہے۔

داکارہ شروتی ہاسن بھی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی پہلی سیریز کرنے جارہی ہیں، جس میں وہ ایک ایسا کردار ادا کر رہی ہیں، جس کی خواہشات اسے مشکل میں ڈال دیتی ہیں۔

وہ اس سیریز میں ایک سادہ لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو معروف مصنف طاہر وزیر (ارجن باجوہ) کی پرجوش مداح ہے، اور اپنی کہانی سنانے میں ان سے مدد کی درخواست کرتی ہے۔

متھن چکرورتی نے ایک پولیس اہلکار (لوکیش پرمانک) کا کردار ادا کیا ہے، جو طاہر کے پرتشدد رویے کی تحقیقات کرتا ہے۔

سیریز کو ایک زبردست اور شدید نفسیاتی تھرلر قرار دیا جارہا ہے، جو آٹھ اقساط پر مشتمل ہوگی۔ جس کے دیگر اداکاروں میں گوہر خان، ستیہ جیت دوبے اور سونالی کلکرنی شامل ہیں۔

اس حوالے سے شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ سیریز میں میرے کردار کا سب سے بڑا پہلو یہ ہے کہ اس کی بڑی خواہشات ہیں۔ کس کو پریشانی نہیں ہوتی، لیکن اس کی پریشانی سے زیادہ اس کی خواہش اور کسی چیز کی امید ہے۔

فلمی ستاروں کمل ہاسن اور ساریکا کی سب سے بڑی بیٹی، 36 سالہ شروتی نے 2009 میں عمران خان اور متھن چکرورتی کے ساتھ فلم لک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close