انٹرٹینمنٹ
یہ آپ کی ذمہ داری نہیں ،آپ خواتین کو بتائیں وہ کیا پہنیں اور کیا نہیں
امریکی ماڈل بیلا حدید نے بھارت میں حجاب پر پابندی کی سوشل میڈیا پر مذمت کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی ماڈل نے لکھا کہ بھارت، فرانس، بیلجیم سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک جو خواتین کیخلاف فیصلے کرتے ہیں میں ان سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ غور کریں، یہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے کہ آپ خواتین کو بتائیں وہ کیا پہنیں اور کیا نہیں۔
بیلا حدید نے مزید لکھا کہ فرانس میں خواتین کو اسکول میں سر ڈھکنے کی اجازت نہیں، نہ ہی کھیلوں میں حصہ لینے کی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ فرانس میں آپ حجاب پہن کر سرکاری نوکری نہیں کر سکتے نہ ہی اسپتالوں میں کام کر سکتے ہیں۔ انٹرن شپ حاصل کرنے کے لیے زیادہ تر یونیورسٹی کہیں گی کہ اس کے لیے ایک ہی طریقہ ہے کہ حجاب اتار لیا جائے۔
امریکی ماڈل نے کہا کہ کسی آدمی کے لیے 2022 یعنی آج کے دور میں یہ سوچنا کہ وہ ایک عورت کے لیے فیصلہ کرسکتا ہے، صرف ہنسنے کی بات نہیں بلکہ ذہنی فتور بھی ہے۔