انٹرٹینمنٹ

میرا موقف ہے کہ شور شرابا کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے

 عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں کرتا بلکہ تنازعات کو ہوا دیتا ہے

پاکستان میں کچھ لوگ عورت کے مارچ کے خلاف ہیں اور کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں۔

دنیا بھر میں 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 8 مارچ کے دن خواتین اپنے حقوق، آزادی اظہار اور برابری کے لیے ’’عورت مارچ‘‘ مناتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

وینا ملک  نے کہا میں جو محسوس کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد نہیں کررہیں بلکہ صرف تنازعات کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔

وینا ملک نے خواتین کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے صحت کے مسائل ہیں، مساوی تنخواہ کے مسائل ہیں اور بہت سی دوسری چیزیں ہیں۔ خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں۔ لیکن جب آپ سنجیدہ نہیں ہوتے تو آپ سڑکوں پر نکل کر چیختے ہیں۔

اداکارہ نے کہا جب آپ سنجیدہ ہیں تو جائیں نظام میں جائیں اور قوانین کو تبدیل کریں اور یہ طریقہ درحقیقت لوگوں کی مدد کرے گا۔ میرا یہی موقف ہے کہ شور شرابا کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close