انٹرٹینمنٹ

میں آج جو کچھ بھی ہوں میری سخت محنت کا نتیجہ ہے

ارباز خان سے علیحدگی کے بعد مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں یہ سب کیسے سنبھالوں گی

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے انکشاف کیا کہ سابق شوہر ارباز خان سے علیحدگی کے بعد ایسا محسوس ہوا کہ سب کچھ خوفناک ہے اور ساری دُنیا اُنہیں گِرانے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں ملائکہ اروڑا نے کہا کہ جب میں نے سنگل ماں بننے کا فیصلہ کیا اور وہ قدم اٹھایا تو اُس وقت ایسا محسوس ہوا تھا کہ جیسے ساری دُنیا کا بوجھ، آپ کے کندھوں پر ہے اور سب آپ کے خلاف ہیں۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں یہ سب کیسے سنبھالوں گی لیکن میں نے اپنے بیٹے کی بہترین پرورش کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا کیونکہ اُس وقت بیٹے کو میری بہت ضرورت تھی۔

ملائکہ اروڑا نے کہا کہ ’میں کسی امیر ترین خاندان سے نہیں ہوں لہٰذا میں نے بھی دوسرے لوگوں کی طرح سخت محنت کی اور میں اس وقت صرف ایک ہی چیز کے بارے میں سوچ رہی تھی، اگر میں اکیلی ماں ہوں، تو مجھے کام کرنے والی اکیلی ماں بننے کی ضرورت ہے۔‘

آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’میں آج جو کچھ بھی ہوں یا جس بھی مقام پر ہوں وہ سب میری سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close