انٹرٹینمنٹ

ایسے لڑکے ناپسند ہیں جو اپنی ذات کیلئے جنونی ہوتے ہیں

 اداکارہ سونیا حسین کو نکاح کیلئے ایک  اچھے انسان کی تلاش  ہے

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ جتنا جلدی اچھا انسان مل جائے شادی کر لوں گی

اداکارہ  نے ٹی وی پروگرام میں شادی سے متعلق سوال پر کہا کہ جتنی جلدی ایک اچھا انسان مل جائے گا،  شادی کر لوں گی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک اچھا انسان وہ ہے جسے بات کرنی آتی ہو کیوں کہ ذوق ظرافت کا ہونا بہت ضروری ہے۔

سونیا حسین کا کہنا ہے کہ اگر ایک لڑکے میں ساری خوبیاں ہوں لیکن اسے بات کرنے کا سلیقہ نہ ہو تو معنی نہیں رکھتا، مجھے ایسے لڑکے سخت ناپسند ہیں جو اپنی ذات کیلئے جنونی ہوتے ہیں۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close