انٹرٹینمنٹ
اداکارہ ثنا جاوید کے لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں
میک اپ آرٹسٹ عمیر وقار نے ثنا جاوید کو نوٹس جاری کردیا
عمیر وقار میک اپ آرٹسٹ نے اداکارہ ثنا جاوید کے ہتک عزت کے نوٹس پر انہیں جوابی قانونی نوٹس جاری کر دیا۔
عمیر وقار نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نوٹس کی تصاویر پوسٹ کیں، عمیر وقار کا یہ اقدام ثنا جاوید کی جانب سے عمیر وقار اور دو دیگر افراد کو ہتک عزت کے نوٹس جاری کیے جانے کے فوری طور پر سامنے آیا ہے۔
View this post on Instagram
میک اپ آرٹسٹ نے اپنے نوٹس میں وضاحت دی کہ انہوں نے ثنا جاوید کا نام نہیں لیا بلکہ انہوں نے ماڈل منال سلیم کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوری کو شیئر کیا۔
عمیر وقار نے لیگل نوٹس میں واضح کیا کہ ثنا جاوید کی جانب سے لگائے گئے الزامات میں کوئی سچائی نہیں ہے کیونکہ میں نے کسی اداکارہ کا نام نہیں لیا۔