انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ثناء جاوید کا نامور برانڈ کے ساتھ معاہدہ منسوخ

 کپڑوں کی نامور برانڈ نے عید کیمپین کو ثناء جاوید سے الگ کرلیا ہے

ثناء جاوید کے رویے سے متعلق شوبز شخصیات کے الزامات کے بعد اداکارہ کا نامور برانڈ کے ساتھ معاہدہ منسوخ ہوگیا۔

ماڈل گرل منال سلیم ، میک اپ آرٹسٹ واجد خان اور اکرام گوہر سمیت کئی فنکاروں اور اداکاروں نے ثناء جاوید پر برے رویے کے الزامات عائد کیے۔

بعد ازاں اداکارہ نے بدسلوکی کے الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا۔

اب کپڑوں کی نامور برانڈ نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ثناء جاوید کے شوٹ کینسل کرنے کا اعلان کیا۔

برانڈ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ برانڈ نے اپنی عید کیمپین کو ثناء جاوید سے الگ کرلیا ہے جو اس سے قبل عید کیمپین کا مرکزی چہرہ تھیں۔

برانڈ نے لکھا کہ ان کی منال سلیم اور ان کے اسٹاف سے عید کیمپین کے دوران بات چیت ہوئی جس میں بتایاگیا واقعہ پریشان کن تھا اور یہی وجہ ہے کہ برانڈ نے اداکارہ کو کیمپین سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close