انٹرٹینمنٹدنیا

اکشے کمار کی فلم رکوانے کی کوشش ، مسلمان مخالف فلم لگانے کا مطالبہ

 انتہا پسند ہندوؤں کا مطالبہ ، صرف مسلمان مخالف فلم کی نمائش کی جائے۔ 

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگیا، تھیٹر میں اکشے کمار کی فلم رکوانے کی کوشش کرکے اس کی جگہ پر صرف مسلمان مخالف فلم لگانے کا مطالبہ کرتے رہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زعفرانی اسکارف پہنے ہوئے انتہا پسندوں کا ایک جتھہ سیکیورٹی توڑ کر تھیٹر میں گھس گیا۔

یہ جتھہ مسلمان مخالف نعرے بازی کرتا رہا اور تھیٹر میں موجود افراد کو زبردستی باہر نکالتا رہا، جبکہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ صرف مسلمان مخالف فلم کی نمائش کی جائے۔

جس وقت انتہا پسند ہندو تھیٹر میں داخل ہوئے تھے اس وقت مشہور بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم ’بچن پانڈے‘ نشر کی جارہی تھی، جسے بند کروانے کی کوشش کی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست اوڈیسہ میں پیش آیا۔

دوسری جانب کئی فلم نمائش کنندگان اس مسئلے کو لے کر سامنے آئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے کئی لوگ گروپس میں آتے ہیں، 10، 20 50 یا 100 بھی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ تو پر سکون انداز میں فلم دیکھتے ہیں جبکہ ان میں ایسے بھی ہیں جو سینما کی حدود میں ہنگامہ برپا کرکے رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ ’دا کشمیر فائلز‘ کی ریلیز کے بعد جہاں بھارت میں کچھ لوگوں کی جانب سے اسے پسند کیا جارہا ہے، وہیں کچھ نے اسے پروپگینڈا قرار دیا اور اسے بنانے پر فلم ساز پر تنقید بھی کی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close