بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے فلم انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی
میں نے خود کو اور جسم کو متوازن رکھنے کے لیے وقفہ لینے کی ضرورت کو محسوس کیا
امریکی نژاد بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے فلم انڈسٹری بالی وڈ سے دوری کی اہم وجہ بتا دی ہے۔
”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق نرگس فخری نے کچھ سال قبل اپنی ذہنی صحت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اداکاری سے وقفہ کیوں لیا تھا اس پر کھل کر بات کی ہے۔ اُس وقت ان کی متعدد ریلیز ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود وقفہ لینے کا فیصلہ کیا کیوں کہ وہ خوش نہیں تھیں۔
حالیہ انٹرویو میں نرگس فخری نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ میں بہت زیادہ کام کرتی ہوں اور تناؤ کا شکار ہوں، میں نے اپنے خاندان اور دوستوں کی بہت یاد آتی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے 2016 اور 2017 کے درمیان اس چیز کا احساس ہونے لگا تھا، مجھے محسوس ہونے لگا کہ جو چیزیں مجھے خوش کرتی ہیں دراصل وہ میں نہیں کر رہی، میں نے ایک کے بعد ایک فلم کی اور سوچا کہ بہت کچھ کر رہی ہوں۔
نرگس فخری نے کہا کہ میں نے خود کو اور جسم کو متوازن رکھنے کے لیے وقفہ لینے کی ضرورت کو محسوس کیا اور اُسی وقت میں نے قدم اٹھایا۔
خیالر ہے کہ نرگس فخری بھارت واپس آگئی ہیں اور تقریباً دو سال بعد جلد ہی بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔ رنبیر کپور کے ساتھ فلم ”راک اسٹار“ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے بعد وہ بالی وڈ کی دیگر فلموں میں نظر آئیں۔