انٹرٹینمنٹ

کتابی علم سے نہیں بلکہ عملی طور پر حالات سے نمٹنا سیکھا

میں نے بہت مشکل زندگی گزاری ہے ، کتابی علم سے نہیں بلکہ عملی طور پر حالات سے نمٹنا سیکھا

بھارتی اداکارہ، گلوکارہ اور بگ باس کی سابقہ ​​کنٹسٹنٹ، شہناز گل نے کہا ہے کہ اُنہوں نے بہت مشکل زندگی گزاری ہے اور حالات سے عملی طور پر نمٹنا سیکھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہناز گل نے ایک میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے اب تک کے بہت ہی دلچسپ سفر، شو بگ باس میں اپنے تجربے اور مداحوں کی نظروں میں مسلسل رہنے کے بارے میں بتایا۔

شہناز گل نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کی دوڑ میں فاتح بننے کے بارے میں سوچتی ہیں اور اُنہوں نے ایک مشکل زندگی گُزاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اُنہوں نے کتابی علم سے نہیں بلکہ عملی طور پر حالات سے نمٹنا سیکھا جبکہ اُن کے اہلخانہ کی طرف سے ہمیشہ اُنہیں بھرپور سپورٹ ملی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ خود مختار رہی ہیں اور اُنہوں نے مشکل حالات سے نمٹنے کو یقینی بنایا۔

شہناز گل نے مزید کہا کہ زندگی میں جو کچھ ہوا وہ اُس سے خوش ہیں اور اب وہ کسی طرح ایک ایسے مرحلے پر پہنچی ہیں جہاں منفیت اُنہیں بہتر کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ صحیح کام کرنے، کسی کو تکلیف نہ پہنچانے اور اپنی توانائیاں خود کو بہتر بنانے پر مرکوز کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close