انٹرٹینمنٹ

نریندر مودی کا دورہ اسرائیل ’سانپ سے سنپولے کی ملاقات‘ ہے، وینا ملک

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے دو ’’شیطان ممالک‘‘ اور ان کے وزرائے اعظم کو مسلمانوں کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ان دنوں اسرائیل کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مختلف دو طرفہ معاہدوں پر دستخط بھی کرچکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے مودی کے دورے کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف بھارت کی ہرممکن اورغیرمشروط مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کےعلاوہ مودی کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جارہے۔
پاکستانی اداکارہ اور میزبان ویناملک نے دو روز قبل ایک مقامی چینل پر اپنے پروگرام میں دونوں ممالک کے سربراہوں میں ہونے والی ملاقات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارت اور اسرائیل کو زمین پر بسنے والے ’’دو شیطان ممالک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان دونوں ممالک کامقصد صرف اور صرف مسلمانوں کی تباہی ہے، یہ دونوں مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہیں۔
اپنے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا دورہ اسرائیل اسی طرح ہے جیسے سانپ سے ملنے سنپولا جارہا ہے اور یہ کہ مودی (اس دورے میں) اپنے ’بڑے ابو‘ یعنی اسرائیلی وزیراعظم سے مل رہے ہیں۔
ویناملک نے دونوں ممالک کو فطرتاً ایک ہی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور اسرائیل نے کشمیر اور فلسطین میں ظلم وبربریت کی انتہا کررکھی ہے اور نہتے مسلمانوں کو سخت اذیت میں مبتلا کررکھا ہے۔ وینا کا کہنا تھا کہ کہا تو یہ جارہا ہے کہ اس دورے مقصد دراصل دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے لیکن حقیقتاً اس دورے کے پیچھے دفاعی مقاصد نظر آرہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close