انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت نے برقع کیوں پہنا؟

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنے بے باک تبصروں اور متنازعہ بیانات کے حوالے مشہور اداکارہ راکھی ساونت کی برقع پہن کرعدالت آمد نے بھارتی میڈیا سمیت تمام لوگوں کو حیران کردیا۔ بالی ووڈ کی اسکینڈل کوئین راکھی ساونت کو خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے لیکن وہ اکثر منفی خبروں کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں گزشتہ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت ایک ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران رامائن کے مصنف والکمی کے خلاف توہین آمیز الفاظ کی ادائیگی کے باعث سخت مشکل کا شکار ہوگئی تھیں انہوں نے والمکی کا موازنہ گلوکار ملکھا سے کیا تھا جس پر بھارتی شہر لدھیانہ کی عدالت نےا ن کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت نے حالات کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے لدھیانہ کی عوام سے معافی کا مطالبہ کیا تھا لیکن لوگوں نےانہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا،اسی کیس کے سلسلے میں راکھی گزشتہ روز اپنے آپ کو مکمل طور پر چھپاتے ہوئے برقع پہن کر عدالت میں حاضر ہوئیں ، احاطہ عدالت میں موجود تمام لوگ راکھی کو اس روپ میں دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

ذرائع کے مطابق راکھی ساونت نے عدالت میں پیش ہوکر اپنا معافی نامہ جمع کرواتے ہوئے  ضمانت کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے عوض انہیں ضمانت دے دی ، ضمانت ملنے کے فوراً بعد راکھی ممبئی کیلئے روانہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے گزشتہ ماہ اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان  کا مقصد کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں تھا بلکہ وہ اپنے دوست ملکھا سنگھ کے اندر آنے والی مثبت تبدیلی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتی تھیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی راکھی ساونت کی برقع میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close