عمران خان عاشقِ رسولﷺ ہیں، وہ کبھی اس طرح کی گھٹیا حرکت میں ملوث نہیں ہوسکتے
حریم شاہ نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے لیے عوام کے دلوں میں شدید غم و غصہ ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ جس وقت مسجد نبویﷺ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا وہ وہیں موجود تھیں، اُنہوں نے سب خود اپنی آنکھوں سے دیکھا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے حالیہ واقعے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، وہ عاشقِ رسولﷺ ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ مسجد نبویﷺ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس جگہ تو ہمیں ہماری آوازیں پست رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے لیے عوام کے دلوں میں شدید غم و غصہ ہے اور جب حکومت وفد مسجد نبویﷺ پہنچا تو وہاں موجود قافلے نے اپنے غصے کا اظہار کیا جوکہ غلط تھا۔
حریم شاہ نے کہا کہ اب یہ کہا جارہا ہے وہ قافلہ عمران خان نے بھیجا تھا اور اس سارے واقعے کے پیچھے بھی عمران خان کا ہی ہاتھ تھا جبکہ یہ جھوٹا الزام ہے۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ عمران خان عاشقِ رسولﷺ ہیں، وہ کبھی اس طرح کی گھٹیا حرکت میں ملوث نہیں ہوسکتے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سچے لیڈر ہیں۔