انٹرٹینمنٹپنجاب
مسجد بے حرمتی کیس سے اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید بری
لاہور: سیشن کورٹ میں اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان کیس کی سماعت ہوئی۔
سیشن کورٹ نے اداکارہ صباء قمر اور گلوکار بلال سعید کو مسجد میں ڈانس کرنے کے کیس سے بری کردیا ہے۔
دونوں ملزمان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے بریت کی درخواستیں بے بنیاد طور پر منسوخ کی گئی ہیں۔
عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو کلعدم قرار دیتے ہوئے درخواست منظور کی۔
ایڈیشنل سیشن جج ملک مشتاق نے دلائل سننے کے بعد بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے صبا قمر اور بلال سعید کو بری کر دیا۔