انٹرٹینمنٹ

اسٹیج اداکارہ خوشبو عبوری ضمانت میں توسیع حاصل کرنے میں کامیاب

لاہور : نازیبا ویڈیوز کیس میں اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور کی سیشن کورٹ میں تھیٹر میں اسٹیج اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے کیس میں ملوث ملزمان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج چوہدری غلام رسول نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے مقدمہ میں ملوث سٹیج اداکارہ خوشبو وغیرہ کو طلب کر رکھا تھا۔ عدالت میں مدعی مقدمہ کے بیان قلمبند کیے گئے

عدالت نے اسٹیج اداکارہ خوشبو سمیت چھ ملزمان کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کر دی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے تھیٹر مالک ملک طارق محمود کی درخواست پر اسٹیج اداکاراؤں کے کپڑے بدلتے ہوئے ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ملزمان میں ثوبیہ جبیں عرف خوشبو خان ، حیدر علی ، سمیع اللہ ، ڈاکٹر اجمل اور عمران اختر شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close