بالی ووڈ کنگ نے بیٹی کو بطور کیریئر اداکاری شروع کرنے پر اہم مشورہ دے دیا
سہانا خان کے ساتھ، آنجہانی سری دیو ی کی چھوٹی صاحبزادی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا نندا بھی اداکاری کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوری خان کے بعد شاہ رخ خان نے بھی اپنی بیٹی سہانا خان کو اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کرنے کے موقع پر مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے سہانا خان کو مشورہ دیا کہ ’بیٹی آپ نے بطور اداکار ہمیشہ مہربان اور مزید دینے والا بننا‘۔
کنگ خان کی بیٹی سمیت فلمی خاندانوں سے وابستہ دیگر نوجوان زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دی آرچیز‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔
دی آرچیز کا پہلا لُک 14 مئی کو جاری کیا گیا، جس میں سہانا خان کے ساتھ، آنجہانی سری دیو ی کی چھوٹی صاحبزادی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے آگستیا نندا بھی اداکاری کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
اپنے پہلے پراجیکٹ کے موقع پر بیٹی سہانا خان کو مشورہ دینے کا موقع ملا تو شاہ رخ نے انہیں ذہانت سے بھرپور الفاظ میں اپنا پیغام دیا۔
شاہ رخ خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کہانی میں نے 25 پیسہ فی دن کے حساب سے کرائے پر لے کر پڑھی، اسے اب زویا اختر نے پردے پر زندہ کردیا ہے، جو یقیناً ناقابل بیان ہے۔
انہوں نے فلم کے تمام ہی نوجوان کرداروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جنہوں نے چھوٹے مگر پروفیشنل قدم اٹھائے ہیں، یہ زیادہ خوبصورت بات ہے۔
شاہ رخ نے بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سہانا یاد رکھنا تم کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوسکتی، لیکن تمہیں اس کے قریب تر رہنا ہے، بطور اداکار مہربان اور مزید دینے والا بننا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ تالیاں آپ کے پاس ہمیشہ نہیں رہیں گے، آپ کا کام جو پردے پر آئے گا، وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا، آپ نے بڑا فاصلہ طے کرلیا لیکن لوگوں کے دلوں کا راستہ نہ ختم ہونے والا ہے، آگے بڑھیں، زیادہ مسکرائیں۔
گوری خان نے بیٹی سہانا کے فلمی زندگی کے سفر کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور دی آرچیز کا ٹیزر بھی شیئر کیا۔
دی آرچیز میں اداکاری پر امتیابھ بچن بھی اپنے نواسے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔