میں ٹک ٹاک پر نہیں ہوں ، کسی نے میرے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنایا
گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے مداحوں کو خبردار کردیا
اداکارہ حدیقہ کیانی نے اپنے مداحوں کو اپنے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق خبردار کردیا۔
حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے نام سے منسوب جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس کے ساتھ ایک وضاحتی کیپشن تحریر کیا۔
گلوکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’میں ٹک ٹاک پر نہیں ہوں لیکن کسی نے میرے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد فالوورز اور ایک ملین سے زائد لائکس ہیں۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’اکاؤنٹ بنانے والے کا دعویٰ ہے کہ یہ میرا آفیشل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہے جبکہ یہ جھوٹ ہے۔
اپنی والدہ کی طبیعت کے حوالے سے گلوکارہ نے کہا کہ ’میری والدہ کی حالت تشویشناک ہے اور میں اس وقت انتہائی مشکل مرحلے سے گُزر رہی ہوں۔‘
حدیقہ کیانی نے کہا کہ ’ایسے میں مجھے میرے فالوورز کی جانب سے ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جوکہ جعلی ہے۔‘
اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’اس جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کو زیادہ سے زیادہ رپورٹ کریں