انٹرٹینمنٹ

شوبز ستارے عمران خان کے مریم نواز پر دیے گئے بیان پر شدید برہم

 اداکارہ ریشم نے عمران خان کے مریم نواز پر دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ریشم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عمران خان اور مریم نواز کا فوٹو کولاج شیئر کیا۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ریشم نے لکھا کہ کسی عورت کے بارے میں یہ تضحیک آمیز الفاظ وہ شخص کہہ رہا ہے جو اس سے پہلے بھی یہ بیان دے چکا ہے کہ عورت کا لباس مردوں کو ترغیب دیتا ہے اور یہ اس پسِ منظر میں تھا جب ہر دوسرے دن کم عمر بچیاں مردوں کی ہوس کا شکار بن رہی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ایک شخص جس نے ہمیشہ عورت کے لیے گندے اور گھٹیا الفاظ استعمال کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا عمران خان کے جلسوں میں جوق در جوق جانے والی عورتیں نہیں سمجھ پا رہیں کہ انہی کی ہم جنس کے بارے میں ان کے لیڈر کی یہ مکروہ رائے دراصل ان عورتوں کی بھی تضحیک ہے کہ جو عمران خان کو اپنا نام نہاد نجات دہندہ سمجھ کر بیٹھی ہیں۔

دوسری جانب میزبان و ماڈل متھیرا نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے مریم نواز پر دیے گئے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے   کہا کہ ’یہ گپ شپ سیشن ہے یا جلسہ؟‘

اُنہوں نے کہا کہ ’آپ اس طرح کسی عورت کے بارے میں کیسے بات کر سکتے ہیں؟‘

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں متھیرا نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’الزام تراشی، طعنوں کا کھیل اور مخالف فریق پر دھونس کیوں؟‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’واقعی! یہ بہت احمقانہ حرکت تھی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم اتنے جذبے اور جنون سے میرا نام نہ لیا کرو کہیں تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے۔

عمران خان کے اس بیان کے بعد سے سوشل میڈیا پر سیاسی شخصیات سمیت عام عوام بھی اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close