Featuredانٹرٹینمنٹ
جو لانگ مارچ میں شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟ : عفت عمر
عفت عمر نے بشریٰ بی بی کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے پر سوال اُٹھا دیا
پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں بشریٰ بی بی کے شرکت نہ کرنے پر عفت عمر نے سوال اٹھا دیا ہے۔
اداکارہ عفت عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے لانگ مارچ میں بشریٰ بی بی کے شرکت نہ کرنے سے متعلق جاری کیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا ہے۔
عفت عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گی، مطلب جو شریک ہوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟‘
"بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں وہ دھرنے میں شریک نہیں ھوں گی” ترجمانPTI- مطلب جو شریک ھوں گی وہ گھریلو خواتین نہیں؟
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) May 23, 2022
پی ٹی آئی چیئرمین نے کل، 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی کال دے رکھی ہے۔