تینوں بیویوں نے میرے ساتھ صحیح نہیں کیا ، عامر لیاقت کا شکوہ
عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے لیے پیغام لکھتے ہوئے تینوں سے شکوہ کیا کہ انہوں نے انہیں رسوا کیا۔
عامر لیاقت حسین نے انسٹاگرام پر ایک گانے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے دونوں سابق بیویوں کے علاوہ دانیہ شاہ کے ہمراہ کھچوائی گئی تصاویر بھی شیئر کیں۔
ساتھ ہی عامر لیاقت حسین نے تینوں خواتین کے لیے کیپشن بھی لکھا کہ انہیں کسی کے تبصروں اور مشوروں کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ابھی صرف انٹرویل ہوا ہے اور باقی کہانی وہ خود لکھیں گے، جس میں سچ کے سوا کچھ اور نہیں ہوگا۔
ساتھ ہی عامر لیاقت نے ایک بار پھر دہرایا کہ ’وہ یہاں سے جا رہے ہیں‘ تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کب اور کہاں جا رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/iamaamirliaquat/?utm_source=ig_embed&ig_rid=c925488e-8de1-403b-99e7-6a7e21814269
عامر لیاقت نے کیپشن میں پہلی اہلیہ بشریٰ سے شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ کہ وہ حجاب والی ہیں ان کا حجاب ڈھکا رہے، ایک شوہر کا یہی فرض اور ذمے داری ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے شکوہ کیا کہ لیکن انہیں کسی نے نہیں چھوڑا، جس کا جتنا بس چلا، اس نے ان کے ساتھ برا کیا۔