انٹرٹینمنٹ

ہم سب کے اندر ایک سُپر ہیرو موجود ہے : مہوش حیات

ہم سب کے اندر ایک سُپر ہیرو موجود ہے، بس ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے

معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ سیریز ’مس مارول‘ میں پاکستانیوں کی نمائندگی مثبت ہوگی۔

مہوش حیات نے پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے اور مارول اسٹوڈیو کی سیریز ’مس مارول‘ کے پروموشنل ایونٹ میں شرکت کی۔

اُنہوں نے پروموشنل ایونٹ میں میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ’ یہ شو بہت زبردست ہے اور یہ ایسے وقت میں بنایا گیا ہے جب ہمارے لیے مختلف قسم کی ثقافتوں کو اسکرین پر دِکھانا بہت ضروری ہے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’چونکہ بہت عرصے سے فلموں میں پاکستانیوں کو بہت منفی انداز میں دِکھایاجارہا ہے، میرے خیال سے یہ شو ہم پاکستانیوں کی مثبت انداز میں نمائندگی کرے گا۔

مہوش حیات نے کہا کہ’ اس شو میں ہم دیکھ سکیں گے کہ ہم لوگ کس طرح سے دنیا کے باقی لوگوں جیسی ہی معمول کی زندگی گزارتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم لوگ اس سیریز کی کہانی اور اپنی زندگیوں میں بہت سی مماثلت بھی دیکھ سکیں گے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ میں بہت پُر امید ہوں کہ بہت سی لڑکیاں اس شو  سے متاثر ہوں گی اور اس سیریز سے اُنہیں اپنے آپ پر اور اپنے خوابوں پر اعتماد کرنے کا پیغام ملے گا۔

مہوش حیات نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب کے اندر ایک سُپر ہیرو موجود ہے، بس ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close