انٹرٹینمنٹ

شادی کے بعد میں اداکاری جاری نہیں رکھوں گی : صبا قمر

 اگر مجھے اپنے شریکِ حیات کے لیے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی

پاکستان کی مقبول اداکارہ صبا قمر نے ایک شو میں اپنے کیریئر اور مستقبل قریب میں اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے فیوچر پلاننگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ اچھے کی امید کرنی چاہیے۔ البتہ میں اپنی زندگی میں ایک شخص کو پا کر خوش ہوں۔ وہ بیرون ملک رہتے ہیں اور الحمدللہ مسلمان ہیں۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے رشتوں سے ڈر لگتا تھا لیکن اب میں ’اُن‘ کی وجہ سے نہیں ڈرتی۔ ابھی شادی طے نہیں ہوئی لیکن ہم جلد ہی شادی کر لیں گے اور اپنے ہونے والے شوہر کے ساتھ حج کرنا میرا خواب ہے۔
ایکٹنگ کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں اداکاری جاری نہیں رکھوں گی کیونکہ میرے لیے بیک وقت کیریئر اور اپنی شادی شدہ زندگی دونوں کو سنبھالنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں اتنی ایماندار اور وفادار انسان ہوں کہ اگر مجھے اپنے شریکِ حیات کے لیے کیریئر کو الوداع کرنا پڑا تو میں کروں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close