آج کا مرد ایک شادی بھی مشکل سے نبھاتا ہے
اب پاکستانی مرد ایک سے زیادہ شادی نہیں کرسکتے۔
اداکارہ درِفشاں کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہنا تھا کہ ملکی معیشت انتہائی بدحالی کا شکار ہے، اب پاکستانی مرد ایک سے زیادہ شادی نہیں کرسکتے۔
اداکارہ نے کہا میں کہتی ہوں کہ ایک شادی کریں اور اسے اچھے سے نبھائیں، وہ پہلے کے زمانے تھے جب مرد چار شادیاں نبھا جاتے تھے لیکن آج کا مرد ایک شادی بھی مشکل سے نبھاتا ہے۔
در فشاں نے کہا کہ آج کل کے مردوں اور خواتین میں برداشت بالکل ختم ہوچکی ہے اور پھر مردوں کی سوچ بھی یہی ہے کہ عورت کو سنبھالنا کافی مشکل ہے، تو وہ کس طرح چار شادیاں کر سکتے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ کا کہنا تھا کہ خاص طور پر آج کے زمانے میں جب ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہوگئی ہے، معیشت کی بری حالت ہے اور پیٹرول تقریباً 200 تک ہوگیا ہے، ایسے میں مرد دوسری شادی نہیں کرسکتا۔‘
در فشاں کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔