اداکارہ اُشنا شاہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر سوشل میڈیا صارفین کو خوب سُنائی
جس کسی نے بھی عامر لیاقت کا مذاق اُڑایا، ان پر ہنسا، اُن سب کے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے
اداکارہ اُشنا شاہ نے عامر لیاقت کے انتقال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میمرز اور سوشل میڈیا صارفین کو خوب سُنائی۔
اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عامر لیاقت کو ایک عورت نے عوامی طور پر برہنہ کر دیا تھا جس سے اُنہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی، وہ بےعزت ہو کر دُنیا سے چلے گئے۔
اداکارہ نے کہا کہ جس کسی نے بھی ان ویڈیوز کو شیئر کیا، ان کا مذاق اُڑایا، ان پر ہنسا، اُن سب کے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے اور ہمارے ہاتھوں پر بھی اُن کا خون ہے۔
He was stripped naked in public by a woman he legally married. He died humiliated. Anyone who shared those videos, joked about them, laughed at them or even looked at them has his blood on their hands. We have his blood on our hands.
— Ushna Shah (@ushnashah) June 9, 2022
اُنہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عامر لیاقت نے اپنے ہنسنے کا مواد مہیا کیا لیکن مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے۔
اُشنا شاہ نے مزید کہا کہ اللّہ تعالیٰ! ہماری ہنسی کو معاف کرنا۔
He gave us a show. We watched. We laughed. I hope he is resting now and finally at peace.
May Allah forgive us for laughing.
Inalilahewainaelerajiun— Ushna Shah (@ushnashah) June 9, 2022
9 جون، جمعرات کے روز عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے تھے اور گزشتہ روز اُن کی تدفین کی گئی۔
عامر لیاقت کی زندگی میں سوشل میڈیا پر اُنہیں بےحد تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔