انٹرٹینمنٹ
اروشی روٹیلا کے مدِ مقابل بھارت سے فلم کی آفر آئی تھی : فرحان سعید
اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کے مدِ مقابل بھارت سے فلم کی آفر آئی تھی۔
فرحان سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے جاری اور آنے والے نئے پروجیکٹس سے متعلق بات کی ہے۔فرحان سعید کا کہنا ہے کہ بھارتی سینئر اداکار، ہدایتکار متھن چکروتی کے بیٹے نے انہیں فلم کی آفر کی تھی، ان کا کردار اروشی روٹیلا کے مدِ مقابل تھا مگر انہوں نے اس فلم سے انکار کر دیا تھا۔
View this post on Instagram
فرحان سعید کا مزید کہنا تھا کہ میں نے یہ فیصلہ اروشی روٹیلا سے کال پر بات کرتے ہوئے لیا تھا، آفر ہونے والی فلم، اروشی اور میرا بالی ووڈ میں ڈیبیو تھا مگر ہم دونوں ہی نے انکار کر دیا تھا۔فرحان سعید کی جانب سے اہلیہ، اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ اپنے آنے والے نئے پروجیکٹس سے متعلق بھی بات کی گئی۔اپنا اور عروہ کا کردار راز میں رکھتے ہوئے فرحان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی کچھ بھی کھل کر شیئر نہیں کر سکتے۔