انٹرٹینمنٹ

اندرا گاندھی کا قتل ’دہلی کی رات‘ اور ڈسکو ڈانس

بولی وڈ کی آنے والی فلم ’اندو سرکار‘ بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کے دور حکومت پر بنائی گئی ہے۔ یوں تو اندو سرکار کو رواں ماہ 28 جولائی کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم بھارتی سینسر بورڈ نے ابھی سے ہی فلم کے مناظر پر قینچی چلانے کا منصوبہ بنالیا۔ بولی وڈ لائف کے مطابق بھارتی سینسر بورڈ نے ’اندو سرکار‘ کی ٹیم کو ہدایات کی ہیں کہ فلم سے کم سے کم 14 مناظر خارج کیے جائیں، جب کہ ٹیم نے مناظر کو کاٹنے سے انکار کردیا۔

قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ممکنہ طور پر فلم ’اندو سرکار‘ کو بھارت میں ریلیز ہونے کی اجازت ہی نہ دی جائے۔  مگر دوسری جانب اندو سرکار کے ریلیز کیے گئے نئے ڈسکو گانے ’دہلی کی رات‘ نے دھوم مچادی۔ گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اسے 1970 کی دہائی کے ڈسکو موسیقی کے بادشاہ بپی لہری نے نہ صرف ترتیب دیا، بلکہ اس میں اپنے سروں سے آواز کا جادو بھی جگایا۔

اندرا گاندھی کے قتل اور دور حکومت پر بننے والی فلم ’اندو سرکار‘ کے ڈسکو گانے ’دہلی کی رات‘ کو چند گھنٹوں میں ایک لاکھ کے قریب افراد نے دیکھ لیا۔ فلم کے ٹریلرز نے تو پہلے ہی دھوم مچادی تھی، تاہم اب اندو سرکار کے ڈسکو گانے نے بھی دھوم مچادی۔ دہلی کی رات گانے کو 1970 اور 80 کی دہائی میں مقبول ہونے والی ڈسکو موسیقی کے طرز پر ترتیب دیا گیا، کیوں کہ فلم کی کہانی بھی 70 اور 80 کی دہائی کی ہے۔

پروڈیوسر بھارت شاہ کی اس فلم کی ہدایات مدھر بھنڈار اور موسیقی انوملک اور بپی لہری نے ترتیب دی ہے، جب کہ کرٹی کلاری اور نیل نیتن مکیشن نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، دیگر کاسٹ میں انوپم کھیر، ذاکر حسین اور طوطا رائے چوہدری شامل ہیں۔ ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کے مطابق فلم کی کہانی فکشن پر مبنی ہے، تاہم ناقدین کے مطابق فلم کی کہانی اندرا گاندھی کے دور حکومت اور اس کے قتل کے واقعات سے ماخوذ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close