اس شخص کو اب اس دُنیا سے جانے کے بعد تو آرام کرنے دو
عامر لیاقت کی قبر کُشائی پر اداکارہ اُشنا شاہ بول پڑیں
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے عامر لیاقت حسین کی قبر کُشائی کے حکم پر شدید ردّعمل دیا ہے۔
اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس شخص کو اب اس دُنیا سے جانے کے بعد تو آرام کرنے دو‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’قبر سے عامر لیاقت حسین کا جُسدِ خاک نکالنا، اُن کے بچوں کو مزید اذیت دے گا‘۔
Let the man rest. Exhuming his body will just torture his kids more, they’ve gone through enough. #AamirLiaquat
— Ushna Shah (@ushnashah) June 18, 2022
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’وہ پہلے ہی کافی اذیت سے گزر چکے ہیں‘۔
اس سے قبل اُشنا شاہ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’عامر لیاقت کو ایک عورت نے عوامی طور پر برہنہ کر دیا تھا جس سے اُنہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی، وہ بےعزت ہو کر دُنیا سے چلے گئے‘۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ ’جس کسی نے بھی ان ویڈیوز کو شیئر کیا، ان کا مذاق اُڑایا، ان پر ہنسا، اُن سب کے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے اور ہمارے ہاتھوں پر بھی اُن کا خون ہے‘۔
واضح رہے کہ عدالت نے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔