مجھ پر گھٹیا الزامات لگا کر میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا : صوفیہ مرزا
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے درخواست ہے کہ وہ بیٹیاں واپس دلوائیں۔
اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر پر الزام لگائے ہیں کہ عمر فاروق ظہور دبئی میں بیٹھ کر اُنہیں دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ، اُن پر غلط کیسز بھی بنوا رہے ہیں۔
صوفیہ مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ گزشتہ 10 برس سے اپنی بیٹیوں سے نہیں ملیں، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز سے درخواست ہے کہ وہ بیٹیاں واپس دلوائیں۔
ماڈل نے کہا کہ بیٹیوں سے دور رہنا بےحد تکلیف دہ ہے، سابق شوہر عمرفاروق ظہور نے میری بیٹیوں کو صدف ناز کی بیٹیاں ظاہر کیا اور پھر اُنہیں دبئی لے گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کی واپسی کے لیے ہر جگہ درخواستیں دیتی پھر رہی ہیں۔
صوفیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر پر الزامات عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھ پر گھٹیا الزامات لگا کر میری شہرت کو نقصان پہنچایا گیا اور اب مجھے دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ صوفیہ مرزا نے اپنے بہترین دوست سابق مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے گٹھ جوڑ سے اپنے سابق شوہر کے خلاف انتقامی مہم چلائی۔
دبئی میں مقیم پاکستانی نژاد نارویجین شہری عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم کا بھانڈا عدالتی دستاویزات نے پھوڑ دیا، تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے پر کیسز خارج کر دئیے