انٹرٹینمنٹ
کبھی عریانیت نہیں پھیلائی نہ ہی اس میں دلچسپی ہے
نامناسب سوال پوچھنے پر ایشوریا رائے کا صحافی کو کرارا جواب
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشوریا خوبصورتی کے علاوہ تلخ ونامناسب سوالات کے بھرپور انداز میں جواب دینے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں۔ اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ صحافی کے عریانیت کے پھیلاؤ کے حوالے سے پوچھنے پر سخت جواب دیتی نظر آرہی ہیں۔
فرانسیسی صحافی نے اداکار ابھیشیک بچن کی اہلیہ سے سوال کیا کہ ’’کیا آپ اسکرین پر عریانیت کے فروغ کے حق میں ہیں؟‘‘ جس پر ایشوریا نے کہا میں نے کبھی عریانیت نہیں پھیلائی نہ ہی اس میں دلچسپی ہے۔ صحافی کے دوبارہ یہی سوال پوچھنے پر اداکارہ نے برہمی کا اظہار کیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے میں کسی ماہر امراض نسواں کے ساتھ بات کررہی ہوں، بھائی آپ صحافی ہیں، صحافی رہیں اور اسی ضمن میں سوالات پوچھیں۔