انٹرٹینمنٹ
سیاستدان ایسی کاروائی کا بائیکاٹ ہی کر سکتا ہے
یہ عجیب دھونس زبردستی ہے کہ ہم ہی فیصلہ کریں گے
اداکارہ عفت عمر نے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق کیس میں حکومتی اتحادی کے فل کورٹ کے مطالبے کو مسترد کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں عفت عمر نے لکھا کہ یہ عجیب دھونس زبردستی ہے کہ ہم ہی فیصلہ کریں گے، بھئی آپ کی جانبداری ریجیکٹڈ ہے۔
یہ عجیب دھونس زبردستی ہے کہ ہم ہی فیصلہ کریں گے۔ بھئی آپ کی جانبداری رجیکٹڈ ہے۔ اور سیاستدان ایسی کاروائی کا بائیکاٹ ہی کر سکتا ہے۔ خون بہا کر مُکے لہرانے یا بال نوچ کر نظربندیاں تو کرنے سے رہے۔
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) July 25, 2022
عفت عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیاستدان ایسی کاروائی کا بائیکاٹ ہی کر سکتا ہے، خون بہا کر مُکے لہرانے یا بال نوچ کر نظربندیاں تو کرنے سے رہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواست کے کیس میں فل کورٹ بنانےکی درخواستیں مسترد کر دی تھی۔