معروف بھاتی اداکارہ کی شرمناک ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ، ہنگامہ برپا ہوگیا
ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ارچنا گلرانی کی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی جسے دیکھ کر نہ صرف انڈسٹری بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ”ایکسپریس ٹریبیون “ کے مطابق جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ارچنا گلرانی نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والے فلم دندوپالیہ 2میں بے لباس ہو کر سین کی عکسبندی کرائی جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر لیک ہوتے ہی مداحوں اور صارفین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔حیران کن طور پر بھارتی سینسر بورڈ نے اس قسم کے شرمناک مناظر پر مشتمل فلم کی ریلیز پر پابندی بھی عائد نہیں کی۔
تامل فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ کوانڈسٹری میں بولڈ سین کرنے کے حوالے سے جانا جاتا ہے مگر فلم میں انہوں نے تمام حدیں عبور کرتے ہوئے بے لباس ہو کر سین عکسبند کرالیے ۔سین میں انہیں قید کے دوران بے لباس کر کے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مگر درحقیقت انہوں نے سکن ٹائٹ کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور باقی ویژول ایفکٹ ہیں۔
بھارتی انڈسٹری کے سینئر فلم میکر نے سنجنا کے بے لباس ہو کر سین کرنے پر کہا ہے کہ ہالی ووڈ میں ہم دیکھتے ہیں کہ اداکارائیں اس قسم کے سینوں کی عکسبندی کیلئے مکمل بے لباس ہو جاتی ہیں مگر ہماری فلم انڈسٹری ، معاشرے اور لوگوں کے اذہان کو اس حوالے سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
ادکار ہ سنجنا نے ویڈیو کے لیک ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ بدقسمت واقعہ تھا ۔ ہم پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ لیک ہونیوالی ویڈیو کے پیچھے کون ہے اور ڈائریکٹر سری نواسا راجو کی بنگلورو سے واپسی پر اس کی مکمل وضاحت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کامیابی سے چل رہی ہے لہذٰا ہمیں اس قسم کی پبلسٹی کی ضرورت نہیں ہے ، ہم نے کچھ اور شوٹ کیا مگر اب میں ویڈیو میں کچھ اور ہی دیکھ رہی ہوں ۔