انٹرٹینمنٹدنیا

بھارتی اداکارہ و سیاست دان سونالی فوگاٹ کے قتل کی ایف آئی آر درج

گوا: سونالی فوگاٹ کے جسم پر زخم اور تشدد کے نشانات، قتل کا مقدمہ درج

بھارتی اداکارہ اور سیاست دان سونالی فوگاٹ کے پوسٹ مارٹم میں زخموں کے واضح نشانات کے بعد گوا پولیس نے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 42 سالہ اداکارہ کی موت منگل کو پراسرار ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی، جس کے بعد اُن کے بھائی نے بہن کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا الزام لگایا تھا کہ ان کی بہن کو قتل کیا گیا ہے۔

بھائی کے الزام پر اب گووا پولیس نے سوانی کی موت کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فوگاٹ کے بھائی نے قتل کا شبہ فوگاٹ کے اسسٹنٹ اور اس کے ساتھی پر ظاہر کیا ہے۔

پولیس نے ابتدائی طور پر تفتیشن کیلئے دونوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سونالی کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close