انٹرٹینمنٹ

سنی لیون ‘ماں’ بن گئیں

بولی وڈ اداکارہ سنی لیونی نے ایک بچی کو گود لے لیا ہے۔ سنی لیونی اور ان کے شوہر ڈینیئل ویبر کی شادی چھ سال پہلے ہوئی تھی اور ا ب انہوں نے باضابطہ طور پر ایک بچی کو گود لیا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کو نشا کور ویبر کا نام دیا گیا ہے جس کے آخری ناموں میں سنی لیونی اور ان کے شوہر کے نام کو دیا گیا ہے۔

ہوسکتا ہے آپ کو علم نہ ہو مگر سنی لیونی کا اصل نام کرنجیت کور ووہرا ہے جبکہ گود لی جانے والی بچی کا تعلق مہاراشٹر سے ہے جو کہ رواں سال اکتوبر میں دو سال کی ہوجائے گی۔

ماضی میں یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ سنی لیونی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے تاہم بولی وڈ اسٹار اور ان کے شوہر نے ان رپورٹس کو مسترد کردیا تھا۔

ان رپورٹس کے بعد ہی اس جوڑے نے نشا کو گود لیا اور بولی وڈ کے ان اسٹارز میں شامل ہوگئے جو اپنے بچوں کی بجائے کسی کو گود لینے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز سے ایک انٹرویو کے دوران اس جوڑے نے تسلیم کیا کہ بچی کو ان کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

سنی لیونی کا کہنا تھا ‘ یقیناً ہمیں متعدد مختلف چیزوں سے مطابقت پیدا کرنا ہوگی مگر میرا ماننا ہے کہ خدا لوگوں کو آپ کی زندگی میں اسی وقت لاتا ہے جب آپ اس کے لیے تیار ہوں’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اس وقت دلبرداشتہ ہوجاتی ہیں جب بچوں کو غربت کی زندگی گزارتے دیکھتی ہیں ‘ ہوسکتا ہے ہم ہر بچے کو تحفظ نہ دے سکیں مگر اس ننھی بچی کے لیے ہم کچھ ضرور کرسکتے ہیں’۔

یہ بچی اس جوڑے کے ساتھ لگ بھگ ایک ہفتے سے رہ رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close