انٹرٹینمنٹ

ہم اداکاروں کو آسانی سے تنقید کا نشانہ بنالیا جاتا ہے : جیسمین بھسین

جو کچھ میں نے جھیلا وہ بہت سنجیدہ تھا، ہم اداکاروں کو آسانی سے تنقید کا نشانہ بنالیا جاتا ہے

بھارتی اداکارہ جیسمین بھسین نے بھارتی میڈیا نیوز 18 سے گفتگو میں کہا بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد لوگوں نے مجھے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا، مجھ پر ٹرولنگ کی گئی یہاں تک کہ قتل اور ریپ کی بھی دھمکیاں دیں۔

اداکارہ نے کہا ‘یہ سب کیوں کیا گیا؟ محض اس لیے کیونکہ میں نے شو میں شرکت کی اور لوگوں کو میں اس میں پسند نہیں آئی۔

جیسمین کا کہنا تھا جو کچھ میں نے جھیلا وہ بہت سنجیدہ تھا، میں اگر ڈاکٹرز سے علاج نہ کرواتی تو پاگل ہوجاتی، میرے دوستوں اور اہلخانہ کا بے حد شکریہ جنہوں نے میرا ساتھ دیا ۔

انہوں نے کہا اگر میں حالیہ دنوں کی بات کروں تو میں بے حد خوش ہوں اور مجھے اب پتا ہی نہیں چلتا کہ کون ٹرولنگ کررہا ہے یا میرے بارے میں کیا کہہ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہم اداکاروں کو آسانی سے تنقید کا نشانہ بنالیا جاتا ہے، ہم نے اپنی مرضی سے یہ شعبہ اختیار نہیں کیا، نہ ہی چاہیں گے کہ ہم کوئی نفرت کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close