انٹرٹینمنٹ

منی لانڈرنگ: نورا فتیحی سے کیس کے گواہ کے طور پر پوچھ گچھ

 ڈانسر اور اداکارہ نورا فتیحی سے 200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش

بھارتی میڈیا کے مطابق نورا فتیحی سے گزشتہ روز دہلی پولیس نے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کیس کے حوالے سے 4 گھنٹے تک تفتیش کی۔

نورا فتیحی پر 200 کروڑ بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کے مرکزی ملزم سوکیش چندر شیکھر سے مہنگی گاڑی سمیت قیمتی تحائف لینے کا الزام ہے۔

پولیس نے بتایا کہ نورا فتیحی کا کہنا ہے کہ انہیں گاڑی سوکیش چندر شیکھر کی بیوی نے ایک خیراتی پروگرام میں شرکت کرنے پر تحفتاً دی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نورا فتیحی سے کیس کے گواہ کے طور پر پوچھ گچھ کی گئی۔

عدالت کے حکم پر پولیس نے پہلے ہی سوکیش چندر شیکھر اور اس کی اہلیہ لینا ماریا پالو کو 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری کے جرم میں گرفتار کیا ہوا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں شبے کی بنیاد پر نورا فتیحی اور سوکیش چندر شیکھر سے مشترکہ تفتیش کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سوکیش چندر شیکھر پر کئی بالی ووڈ فنکاروں کو مہنگے تحائف اور دیگر اشیاء دینے کا الزام ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیس کے سلسلے میں نورا فتیحی سے تفتیش کی گئی جبکہ جیکولین فرنینڈس اور راویندر سنگھ یادیو سمیت چند بالی ووڈ فنکاروں سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوکیش چندر شیکھر نے مبینہ طور پر فارماسیوٹیکل کمپنی رین بیکسی (Ranbaxy) کے سابق پروموٹرز ادیتی سنگھ اور شیویندر سنگھ سے تقریباً 215 کروڑ روپے بھتہ لیا ہے۔

اداکارہ جیکولین فرنینڈس پر سوکیش چندر شیکھر سے کروڑوں کے تحائف لینے اور اس کی سرگرمیوں سے واقف ہونے کے الزامات ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close