فلم ساز مہیش بھٹ ، اداکارہ کنگنا رناوت کے نشانے پر
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا دعویٰ ہے کہ فلم ساز مہیش بھٹ مسلمان ہوچکے ہیں
اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ساز مہیش بھٹ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اپنا اصلی نام’اسلم‘ لوگوں سے چھپاتے ہیں۔
انسٹاگرام پر مہیش بھٹ کی پرانی وڈیوز کے کلپ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مہیش بھٹ کو نشانے پر رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ لوگوں کو شاعرانہ طور پر تشدد پر اکساتے ہیں۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے اپنی ادکاری کا آغاز 2006 میں مہیش بھٹ کی فلم ’گینگسٹر‘ سے کیا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مہیش بھٹ جب مسلمان ہوچکے ہیں تو ان کو ایک مخصوص مذہبی شناخت والا نام نہیں رکھنا چاہئے۔
یاد رہے کہ 2020 سے مہیش بھٹ اور کنگنا رناوت کے درمیان تعلقات کشیدہ ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مہیش بھٹ کی بیٹی ادکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے ’دھوکہ‘ فلم میں کنگنا کو کردار دینے سے انکار کردیا تھا۔
رواں برس عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ کے ریلیز کے موقع پر بھی کنگنا رناوت نے مہیش بھٹ اور ان کی بیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ایک ’مووی مافیا‘ قرار دیا تھا۔