معروف بھارتی اداکارہ کی شرمناک تصاویر اپنے ہی انتہائی قریبی شخص نے انٹرنیٹ پر لیک کردیں
ممبئی: بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماتھیلی بالا چندرن کی فحش تصاویر انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہیں، پولیس نے تصاویر لیک کے الزام میں ایک پروڈکشن ہاﺅس کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ دونوں کافی عرصہ تک ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی قریبی رشتے میں رہے ہیں تاہم ملزم کی شادی ہونے پر اداکارہ نے اس سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروڈکشن کمپنی کے مالک کرن کمارنے اپنی سابق خاتون دوست اداکارہ ماتھیلی بالا چندرن کی انتہائی لمحات کی تصاویر انٹرنیٹ پر لیک کردیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر منظر عام پر آنے پر اداکارہ نے کیرالہ پولیس کو شکایت کردی جس پر ملزم کرن کمار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے اداکارہ اور کرن کمار 2008 سے ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے تاہم کرن کمار نے کسی اور خاتون سے شادی کرلی جس کے بعد یہ رشتہ ختم ہوگیا۔ ملزم اداکارہ کو انہی فحش تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرتا رہا ہے۔پولیس کمشنر کے لال جے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ معلوم ہوا ہے کہ صرف کرن کمار ہی نہیں بلکہ کچھ اور لوگ بھی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ملیالم فلم انڈسٹری میںکسی اداکارہ کو بلیک میل کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے ، اس سے قبل ایک اداکارہ کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے الزام میں اداکاردلیپ کمار کو گرفتار کیا گیا تھا۔