انٹرٹینمنٹ

ڈھیروں امداد ملنے کے بعد بھی سیلاب متاثرین بےحال ہیں : ارمینہ خان

اداکارہ کا حکومت سے سوال امدادی رقم کہاں ہے؟ لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟

اداکارہ ارمینہ خان نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اُٹھا دیئے۔

اداکارہ نے کہا کہ امدادی رقم کہاں ہے؟ ڈھیروں امداد ملنے کے بعد بھی سیلاب متاثرین بےحال ہیں

ارمینہ خان نے ٹوئٹ کے زریعے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جمع کی جانے والی رقم کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئےحکومت سے سوال کیا کہ امدادی رقم کہاں ہے؟ لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟

ٹوئٹر پر ایک صارف نے ارمینا خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا: اس امداد سے 2005 کے زلزلے کی طرح کرپٹ لوگوں کی جیبیں بھری جائیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 1300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور سیلاب متاثرین کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close