انٹرٹینمنٹ

جس وقت اور حالات سے ہم گزرے اس سے بُرا کچھ نہیں ہوسکتا

گوری خان نے بیٹے آریان خان کی گرفتاری پر خاموشی توڑ دی

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بارے میں پہلی بار کسی شو میں بات کرتے ہوئے اسے بدترین تجربہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں بھارتی شو کافی ود کرن کے سیزن 7 میں شرکت کے دوران گوری خان نے ان مشکل وقتوں کا ذکر کیا جب ان کے اہل خانہ کو بیٹے کی گرفتاری کے باعث گزرنا پڑا۔

گزشتہ سال آریان خان کو منشیات کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں رواں سال الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں رہا کردیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک ماں کے طور پر، والدین ہونے کی حیثیت سے جس وقت اور حالات سے ہم گزرے اس سے زیادہ بُرا اور کچھ نہیں ہوسکتا۔ لیکن آج میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ہمیں اس دوران سب سے بہت پیار ملا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تمام دوست احباب یہاں تک کہ وہ لوگ جنہیں ہم نہیں جانتے ہر کوئی اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا، میں ہر اس شخص کی شکرگزار ہوں جس نے کسی نہ کسی طرح سے ہماری مدد کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close