انٹرٹینمنٹ

ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت پر اداکارہ عفت عمر کو تنقید کا سامنا

میں مکمل طور پر ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کرتی ہوں

ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کرنے پر عفت عمر کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عفت عمر نے ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مکمل طور پر ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کرتی ہوں اور اس کے خلاف ایسی تمام جماعتوں اور ذہنیت سے نفرت اور مذمت کرتی ہوں جو اس بل کے خلاف پروپیگنڈے میں شامل ہیں۔

ٹرانس جینڈر بِل کی حمایت کرنے پر عفت عمر کو ٹوئٹر صارفین نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، صارفین کا کہنا ہے کہ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے ہی ہماری سوسائٹی خراب اور برباد ہو رہی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ ’آپ خود کو مسلمان کہتی ہیں آپ کو ایسے گناہ کو پروموٹ کرنے کے بجائے شرم کرنی چایئے‘۔

یاد رہے کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا اس بِل سے متعلق کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر بل میں جنسی ہراسانی کو جرم بنایا گیا ہے، ڈس انفارمیشن ایسے پھیلائی گئی ہے جیسے یہ سارا بل ہی غلط ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراؤں کے ملازمت کے حق کو محفوظ اور علاج معالجے کے معاملے کو تحفظ دیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ETrends.pk (@etrendsdotpk)

وزیر قانون نے کہا کہ ٹرانس جینڈر بل میں خواجہ سراؤں سے بھیک منگوانے کو بھی جرم قرار دیا گیا ہے، ہر قانون جو پاس ہوتا ہے اس میں کوئی نہ کوئی سقم ہوسکتا ہے۔

تاہم بڑی تعداد میں عوام سمیت سماجی و سیاسی شخصیات سے بل کی مخالفت کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ اسلامی شریعت سے متصادم ہے جبکہ بےشرمی اور بےحیائی پھیلانے کا باعث بھی بنے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close